حکومت ٹرانسفارمر دھماکے کے متاثرین کی مدد کرے ، حسین محنتی

124

کراچی/حیدرآباد(بیوروچیف/اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی کی مقامی رہنماؤں کے ہمراہ لطیف آباد نمبر8اکبر ی مسجد کے قریب ٹرانسفارمر پھٹنے سے شہید ہونے والے افراد کے ورثا کے گھر پہنچ کرلواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت و بلند درجات کے لیے مغفرت کی دعا کی ۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے شہید ہونے والے لواحقین سے گفتگو میںٹرانسفارمر پھٹنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں، حیسکو کا کرپٹ عملہ خراب ٹرانسفارمر کی ناقص مرمت کے لیے بھی عوام سے ہزاروں روپے رشوت طلب کر تا ہے۔ حیسکو افسران کی نااہلی کی وجہ سے المناک حادثہ پیش آیا، حیسکو نے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے ایسا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا جو پہلے سے ہی لیک ہو رہا تھا ٹرانسفارمر پھٹنے سے 10افراد کی ہلاکت حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے، حادثے کے ذمے دارا ن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، حکومت کو چاہیے کے شہیدوںکے لواحقین کی داد رسی کرے، اس موقع پرڈپٹی جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی سندھ حافظ طاہر مجید، ضلعی امیر عقیل احمد خان،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا، جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ، عبدالباسط خان، قاری ارشد ہاشمی بھی موجود تھے۔