ٹنڈوآدم،موٹرسائیکل چور،2 گروہ کے 9 ملزمان گرفتار

107

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم میں پولیس کی کارروائیاں، موٹر سائیکل چور 2 گرو کے 2 ملزمان سمیت 9 افراد گرفتار، 8 موٹر سائیکلیں برآمد، ہزاروں روپے بھی ہاتھ آگئے، 5 الگ الگ مقدمات درج۔ ٹنڈوآدم سٹی پولیس نے ایس ایچ او طفیل بھٹو کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چابی چور گروہ کے 2 ملزمان عبدالمجید ملوکھانی اور شنکر سوچی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چوری کی گئی آٹھ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے آکڑا پرچی ڈیلر کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیلر مختار خشک سمیت ذاکر شیخ، سہیل خاصخیلی، عمران خاصخیلی، بلال ڈوگر، منور شیخ اور ذیشان شیخ کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں اے ایس پی ٹنڈوآدم ڈاکٹر ایاز حسین جتوئی نے ایس ایچ او سٹی طفیل بھٹو کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ آکڑا پرچی والوں سے ہزاروں روپے اور آکڑا پرچی کے بڑی تعداد میں بنڈل برآمد کیے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چابی چور گروہ کے ملزمان موٹر سائیکل چوری کرکے ان کے پرزے نکال کر کباڑیوں کو فروخت کرتے ہیں، ان کیخلاف بھی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف 5 الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔