دادو ، ایک ووٹر خاتون کا ووٹ رجسٹرڈ وہ بھی ووٹ کاسٹ کرنے نہ پہنچی

154

دادو(نمائندہ جسارت) دادو میں انوکھا پولنگ اسٹیشن قائم، پولنگ پر ایک ووٹر خاتون کا ووٹ رجسٹرڈ وہ بھی ووٹ کاسٹ کرنے نہ پہنچی پولنگ عملہ صبح سے شام تک ووٹر خاتون کا انتظار کرتے کرتے واپس روانہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دادو میں آزاد کشمیر کے انتخاباب کے سلسلے میں دادو میں مکین آزاد کشمیر کی خاتون ووٹر کو حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے دادو کے الیکشن کمیشن آفس میں پولنگ کیمپ قائم کیا گیا جس میں پریذائیڈنگ افسر علی ڈنو چارن سمیت 5 عملداروں سمیت سیکورٹی کے لیے درجن سے زائد پولیس افسران و جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا ۔پولنگ عملے نے ایک رجسٹرڈ ووٹر خاتون مکھنی کے لیے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک انتظار کرنے بعد بھی خاتون ووٹر ووٹ کاسٹ کرنے نہیں پہنچی تو پولنگ کو پانچ بجے بند کردیا گیا اور عملہ واپس روانہ ہوگیا۔