میرپور خاص، جعلی کرنسی چلانے والے ملزمان کو پولیس نے دھر لیا، 2 گرفتار

165

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) عیدالاضحی کے موقع اور عام دنوں میں مویشی منڈیوں میں جعلی کرنسی چلانے والے ملزمان کو پولیس نے دھر لیا، ایک ہزار اور پانچ ہزار کے جعلی نوٹ برآمد۔ عیدالاضحی کے دنوں اور عید گزر جانے کے بعد بھی مویشی منڈی میں جعلی کرنسی کے عوض جانور خریدنے والے دو ملزمان کو پولیس نے پکڑلیا۔ سندھڑی پولیس کے مطابق سندھڑی میں قائم مویشی منڈی میں اولڈ میرپور کے رہائشی ملزم علی محمد اور اسکے ساتھی کے قبضے سے ایک ہزار اور پانچ ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے، جعلی نوٹ اس مہارت سے بنائے گئے ہیں کہ اصل اور نقل میں کوئی فرق نظر نہیں آتا۔ پولیس کے مطابق ملزمان یہ جعلی نوٹ مویشی منڈیوں، پیڑول پمپوں اور بازار میں چلاتے تھے۔ پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے انکشافات کی توقع ہے۔