دیار غیر میں کھیلوں کو فروغ دینا قابل ستائش ہے‘ چودھری شبریز اختر سویہ

191

التحیل ٹریول اینڈ ٹورزم کے چیف ایگزیکٹو چودھری شبریز اختر سویہ نے کہا ہے کہ دیار غیر میں کھیلوں کو فروغ دینا قابل ستائش ہے۔ یہ بات انہوں نے سعودی دارلحکومت ریاض میں عید کے دن حوطہ سدیر ٹیم کی طرف سے سپر فور والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد انتظامیہ کی طرف سے رنر اپ ٹیم اور ونر ٹیم میں انعامات تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتےہوئےکہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں سے نوجوان نسل منفی سرگرمیوں سے دُور رہتی ہے۔ چودھری شبریز اختر سویہ نے عید کے موقع پر شاندار تفریح کا موقع فراہم کرنے پر حوطہ سدیر کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا۔
ٹورنامنٹ میں 4 ٹیموں پوٹھوہار کلب، ریاض کلب، حوطہ سدیر کلب اور گوندل کلب جدہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ گوندل کلب جدہ اور حوطہ سدیر کلب کی ٹیموں کے درمیان ہوا ۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد حوطہ سدیر کلب نے یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ اس موقع پر تماشائیوں نے دل کھول کر داد دی۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی ریاض ریجن کے نو منتخب سینئر نائب صدر عامر بشیر چودھری نے اچھی کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعام تقسیم کیے۔