صنعتوں کو ترقی دی جائے‘ امجد اعوان

194

انڈسٹریل گروتھ آرگنائزیشن کے کنوینر امجد اعوان نے ایک بیان میں سینئر صنعتکار ایس ایم منیر کے بیان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو پانی کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ امجد اعوان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں ٹیکسٹائل انڈسٹریز کا اہم کردار ہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو ترقی دینے کی بہت ضرورت ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ نہ صرف ٹیکسٹائل کی صنعت بلکہ دیگر تمام صنعتی اداروں کو ترقی دیں۔ کارخانوں کے فروغ اور ترقی میں عوام کی بھی فلاح وبہبود شامل ہے۔ کارخانوں کے فروغ سے روزگار میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وبا کی وجہ سے بعض صنعتی ادارے بند ہونے کی وجہ سے مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزگار میں اضافے سے معاشرے میں سکون رہے گا۔ حکمران اس طرح کی پالیسیاں بنائیں کہ انڈسٹریز کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے۔