متحدہ لیبر فیڈریشن کی تقریب عید ملن

130

متحدہ لیبر فیڈریشن کے بانی نبی احمد مرحوم کی روایت کے مطابق اس سال بھی عیدالاضحی کے دوسرے دن دفتر متحدہ لیبر فیڈریشن واقع شیر شاہ میں تقریب منعقد ہوئی۔ متحدہ لیبر فیڈریشن کے رہنمائوں نے پروگرام میں شرکت کرکے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ ان رہنمائوں نے نبی احمد، طفیل عباس، غنی اور دیگر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔ شریک مزدور رہنمائوں نے متحدہ لیبر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری قموس گل خٹک کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی۔ اس موقع پر متحدہ لیبر فیڈریشن سندھ کے رہنما مختار حسین اعوان نے شریک رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عید ملن کی تقریب میں رہنمائوں نے شرکت کرکے نبی احمد مرحوم کی روایت کو زندہ رکھا ہے۔متحدہ لیبر فیڈریشن کی عید ملن میں مزدور رہنما سجاد حسین ، کامران عباسی ، مختار حسین اعوان ، محمد جعفر ، محمد مظہر ، محمد خالد ، محمد خان، عبدالشکور ، امانت علی ، شاہنواز ، نعیم اللہ ، عمران خان، عبدالرئوف، چودھری منیر ، محمد موسیٰ، نبی احمد ، سید حکیم خان، جواں عبدالوحید ، یوسف خان، محمد سروراور دیگر نے شرکت کی۔