اللہ کی رضا کے لیے قربانیاں دیں گے‘خالد خان

147

نیشنل لیبر فیڈریشن کر ا چی کے تحت عید الاضحی کے موقع پرمستحق محنت کشوںکی بستیوںمیںقربانی کا گوشت تقسیم کیاگیا۔اس سلسلے میں سائٹ ایریا،کورنگی، لانڈھی، واٹر بورڈ کالونی،کیماڑی ودیگر علاقوں میںنیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدرخالدخان ،نائب صدر محمد سیلم،جنرل سیکرٹری قاسم جمال، جوائنٹ سیکرٹری امیرروان نے محنت کشوں میں قربانی کاگوشت تقسیم کیا۔اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدرخالدخان نے محنت کشوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی قر بانی یہ درس دیتی ہے کہ مسلمانوںکو اللہ کی رضا کے حصول کے لیے ہر وقت جان ومال کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ شہرمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی، غربت،بیروزگاری اور کم اُجرت پرکام کرنے والے محنت کشوںسے عید کی خو شیا ں بھی چھین لی ہیں۔ حکومت نے محنت کشوں کے لیے زمین تنگ کردی ہے اورزندہ رہنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔ جنر ل سیکرٹری قاسم جمال نے کہاکہ عید الا ضحی ہمیں ایثارو قر بانی کاردرس دیتی ہے۔ مو جو دہ حالات میں مزدور شدید مصائب کا شکارہیں مہنگائی آسمان سے با تیں کر رہی ہے۔ عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے مگر کوئی پر سان حال نہیں۔انہو ں نے کہا کہ ایسے میں این، ایل، ایف ملک بھر میں مزدوروں کو منظم کررہی ہے تاکہ ملک میں عدل وانصاف پر مبنی معاشرے کا قیام عمل میں لا یا جا سکے ۔ این ،ایل، ایف محنت کشوں کی سماجی خدمت کے کام کوجاری رکھے گی اور ان کی بحالی کیلئے پوری قوت کے ساتھ جدوجہد کی جائے گی۔