پاکستانی بولرز کوزیادہ فرسٹ کلاس میچز کھیلنا ہونگے،سہیل تنویر

302

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈرسہیل تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں آل راونڈر کی خالی جگہ پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی بولرز کو زیادہ فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا مشورہ دے دیا،اس سے ون ڈے اور ٹیسٹ میں کارکردگی بہتر ہو گی۔ سہیل تنویر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں شامل بولرز کوزیادہ فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کی ضرورت ہے، وہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی وجہ سے کنڈیشنز کو بہتر سمجھتے ہوئے ایڈجسٹ کر لیتے ہیں، مگر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی تیاریاں کافی نہیں ہوتیں،اس کیلئیچار روزہ ڈومیسٹک میچز کھیلنے چاہئیں، میں گلی کرکٹ سے منظرعام پر آیا تھا، زیادہ چار روزہ کرکٹ کھیلنے اور طویل اسپیل کرنے سے ہی بولنگ کی سمجھ بوجھ بڑھی۔انھوں نے کہا کہ میں پاکستان ٹیم میں آل راونڈر کی خالی جگہ پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہوں،اس کے لیے کے پی ایل میں بیٹ اور بال کے ساتھ فارم کو برقرار رکھوں گا،پی ایس ایل6میں ملتان سلطانز کی جانب سے مجھے کافی عرصے بعد ساتویں نمبر پر بیٹنگ کا موقع ملا۔