ویسٹ انڈیز نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو ہرا کر سیریز برابر کر دی

103

برج ٹائون(جسارت نیوز )ویسٹ انڈیز نے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.1 اوورز میں 187 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ ویس ایگر 41 جبکہ میتھیو ویڈ اور ایڈم زمپا نے 36 ، 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔