گوادر کرکٹ اکیڈمی نے نوجوان کھلاڑیوں میں اسپورٹس شوز تقسیم کیے

139

گوادر (جسارت نیوز) گوادر کرکٹ اکیڈمی نے نوجوان کھلاڑیوں میں سی اے برانڈڈ کے اسپورٹس شوز تقسیم کیے۔ گوادر کرکٹ اکیڈمی کے بانی و صدر حاجی حنیف حسین اور سیکریٹری استاد اصغر حسین نے گوادر کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر عبد الجلیل عیسی اور پولارڈ کی عرفیت سے مشہور ابھرتے ہویے آل رائونڈر عبد الواحد صالح کو سی اے برانڈڈ کے اسپورٹس شوز گفٹ دیے تاکہ ان نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ اپنے شاندار کھیل سے گوارد کا نام روشن کریں۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہویے گوارد کرکٹ ایکڈمی کے سیکریٹری استاد اسغر حسین کا کہنا تھا کہ گوادر میں کرکٹ کابے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے البتہ نوجوان کھلاڑیوں کے پاس کرکٹ کا سامان اور جدید سہولیات کی کمی ہے جو کہ نوجوان ٹیلنٹ کے آگے بڑھنے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے جسے ہم نے دور کرنا ہے اور ان جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی مدد کرنی ہوگی ۔