ٹریفک و دیگر حادثات میں لڑکی سمیت 4 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

119

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اتوار کوشہر میں ہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں 16 سالہ لڑکی سمیت 4افراد جاںبحق اور2زخمی ہوگئے ،ہلاکتیں خودکشی ، فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع عابدآباد آفریدی کالونی میںعمر مسجد کے قریب واقع ایک گھر سے 16سالہ اسماء بنت بنارس خان کی لاش برآمد ہوئی جس کی موت گلے میں پڑے پھندے کی وجہ سے ہوئی تھی لاش کی اطلاع پر بلدیہ ٹاون پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش اپنی تحویل میں لے کرپوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی پولیس کے مطابق اہل خانہ واقعہ کوخودکشی قرار دے رہے ہیں، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی،گلشن حدید زیتون ہوٹل شہباز پمپ کے قریب سے ایک50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی لاش کی اطلاع پر اسٹیل ٹائون پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش اسپتال منتقل کردی پولیس کے مطابق لاش پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کا نشان نہیں ہے اور موت بظاہر طبعی لگتی ہے تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آسکے گی،شارع فیصل پر عائشہ باوانی اسکول کے قریب تیز رفتارگاڑی کی زد میں آکر 45 سالہ خاتون نسیم زوجہ فیروز جاں بحق ہوگئی جب کہ حادثے کاذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہوگیاجب کہ صدر پولیس نے لاش جناح ہسپتال منتقل کردی،پرانا گولیمار ریکسر پل کے قریب 45سالہ امیرخان ولد شمروزخان نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا۔ ناگن چورنگی پر ٹوٹل پارکو پیٹرول پمپ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے35سالہ منیر کو شدید زخمی کردیا اورفرارہوگئے جب کہ زخمی کو فوری طور پراسپتال روانہ کیا گیا تاہم وہ راستے ہی دم توڑ گیا،سرسید پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے تیسرٹائون کے احمد بخش گوٹھ کے میں مسلح موٹر سائیکل سواروںکی فائرنگ سے 30سالہ عمر ولد حاجی غلام محمد شدید زخمی ہوگیا جب کہ حملہ آو رفائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے زخمی کوفوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ا س کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔