سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو اربوں روپے دیے ہیں،فردوس شمیم

125

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تین سال میں اپنی جے آئی ٹی کا جواب نہیں دے سکے،سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو اربوں روپے دیے ہیں، سندھ کے ہر محکمہ میں فراڈ کا بازار گرم ہے،وزیراعلیٰ سندھ جواب تو دو۔وہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈربلال غفارکے ہمرہ اپنی رہائشگاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال پوری تنخواہیں اور پینشن کی رقم ترقیاتی بجٹ سے دی جارہی ہیں، سندھ کا غیر ترقیاتی بجٹ اس وقت 46 فیصد ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت نے اومنی گروپ کو اربوں روپے دیے ہیں، سندھ کے ہر محکمہ میں فراڈ کا بازار گرم ہے، جواب تو دو،سندھ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی آڈٹ رپورٹ میں پینشنرکا ذکر نہیں ہے، جتنے افسران نے پلی بارگین کی ان کے نام شائع کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ نیب مشرف کے دور میں بنی، اسکے قوانین میں ترمیم کی جائے،ہم کوشش کرتے رہیں گے کہ سندھ کی عوام کو پیپلزپارٹی کے طرز حکمرانی سے آگاہ کرتے رہیں۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد ‘دادو میں اربوں روپے کے فراڈ کیے گئے ،جتنے افسران نے پلی بار گین کی ہے ان سب کے نام شائع کیے جائیں ،یہ ٹوپی ہماری تاریخ اور کلچر کا حصہ ہے۔