حضرت ابراہیم ؑ اور اسماعیل ؑکی قربانی مشعل راہ ہے،عبدالرحمن سلفی

320

کراچی (پ ر) جماعت غربااہلحدیث پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران احمدسلفی کے مطابق امیرجماعت ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہا کہ عیدالاضحی ہمیں اسلام وحق کی خاطر قربانی کا درس دیتی ہے، اسلام کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے ، حضرت ابراہیم خلیل اللہ اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اورہمیں خوشی کے موقع پر ایک دوسرے کے لیے ایثار و بھلائی کا درس دیتی ہے ۔ مولانا سلفی نے بتایا کہ مدرس کے علاوہ کئی شعبہ جات میڈیکل، بیوہ ومساکین کو ماہانہ وظائف، مساجد ومدارس کی تعمیر، عصری تعلیم، دینی کتب کی چھپائی، نکاح میں معاونت ، حادثات میں تعاون ، لحاف، افطاری ، کپڑے، کنویں و بورنگ سمیت دیگر امور میں جماعت غربااہلحدیث پاکستان اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ مرکز اہلحدیث برنس روڈ وجامعہ ستاریہ الاسلامیہ سمیت پورے ملک میں فی سبیل اللہ قربانی کے سینٹر قائم کیے جاتے ہیں جہاں سے اپنے ضرورت مند بھائیوں کو گوشت دیا جاتا ہے۔