وفاقی وزیرکشمیر کاپولنگ اسٹیشن کے اندر موجود ہوناتشویشنا ک ہے‘شازیہ مری

167

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مرکزی اطلاعات سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر کشمیر کا انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود باعث تشویش ہے اور کشمیر انتخابات میں ووٹرز کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر انتخابات کے دوران پی پی پی امیدواروں پر فائرنگ ہورہی ہے اور پولنگ ایجنٹوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان پولنگ اسٹیشنوں پر جگہ جگہ قبضے کرکے ٹھپے لگار کر دھاندلی کررہے ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کشمیر کے انتخابات میں غنڈہ گردی کی مثال قائم کردی اور پاکستان میں دھاندلی سے حکومت بنانے والوں نے کشمیر میں بھی دھاندلی شروع کردی۔