افغانستان پر طالبان کا کنٹرول ہوا تو دنیا میں کوئی اسے قبول نہیں کریگا،امریکا

216

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان نے اقتدار پر قبضہ کیا تو افغانستان مسترد ریاست بن جائیگا کوئی بھی ملک اسے قبول نہیں کرے گا۔ طالبان کا 90فیصد ملک پر قبضے کا دعویٰ جھوٹ ہے اسے افغان حکومت بھی مسترد کرچکی ہے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن کا کہنا تھاکہ اگر طالبان نے افغانستان زبردستی کنٹرول کیا تو امریکا سمیت بین الاقوامی امداد نہیں ملے گی بلنکن نے کہا کہ امریکا کو تشویش ہوگی اگر طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان کا 40سال سے تنازع حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ کابل کے فوجی حل میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ ایک سوال پربلنکن نے کہاکہ اتحادی فوج کی مدد کرنیوالے ترجمانوں کو نہیں چھوڑا جائے گا انہیں خصوصی طور پر امریکا لے جایا جائے گا۔