افغان فورسزکا مقصد طالبان کی جنگی قوت کو کمزور کرنا ہے‘ امریکا

194

الاسکا (آن لائن) امریکا کے سیکرٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے افغان فورسز کی جنگی حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بنیادی مقصد طالبان کی جنگی قوت کو کمزور و آہستہ کرنا ہے۔ الاسکا میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان سیکورٹی فورسز کا پہلا ہدف طالبان تحریک کی جانب سے ملک کی زیادہ زمین کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کو کم کرنا ہے اوران کی قوت کو گھٹانا بھی ہے۔ لائیڈ آسٹن نے کہا کہ افغان فورسز اپنی جنگی حکمت عملی کے تحت زیادہ اہمیت والے علاقوں دارالحکومت کابل سمیت دیگر اہم شہروں اور سرحدی علاقوں پر اپنی پوزیشن مستحکم بنا رہی ہیں‘ افغان فورسز ملک کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت پر بھی اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں‘ افغان سیکورٹی فورسز پیش قدمی کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔