ٹوکیو اولمپکس ویٹ لفٹرمقابلے میں پاکستان کو شکست

247

ٹوکیو: اولپکس میں ویٹ لفٹر کے مقابلے میں پاکستانی ویٹ لفٹر طلحہ طالب میڈل جیتنے میں ناکام رہے لیکن انہوں نےعمدہ پرفارمنس سے  پاکستانی مداحوں کے دل ضرور جیت لیے ہیں۔

طلحہ طالب 2کلو کے فرق سے میڈل جیتنے سے محروم رہے،پاکستانی ویٹ لفٹر نے اسنیچ میں 150کلو گرام اٹھاکر دوسرے اور کلین اینڈ جرک میں 320کلو وزن اٹھا کر پانچویں نمبر پر رہے۔

طلحہ طالب جد ید سہولتوں سے محروم پاکستانی ویٹ لفٹر نے ترقی یافتہ ممالک کے کھلاڑیوں کا خوب مقابلہ کیا اور بہترین پرفارمنس دکھائی۔

 ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس کے میچ ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں چینی ویٹ لفٹر چَین لی جن نے نئے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ گولڈمیڈل جیت لیا،کولمبیا کے ویٹ لفٹر نے سلور اور اٹلی کے ویٹ لفٹر نے برانز میڈل جیتا ہے۔