“عمران خان کشمیر الیکشن جیت گئے تو نتائج قبول نہیں کریں گے”

192

جنوبی وزیر ستان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)  کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان جعلی اور ڈمی وزیراعظم ہیں، اگر عمران خان کشمیر کا الیکشن جیت گئے تو ہم دھاندلی زدہ نتائج قبول نہیں کریں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی بات کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں، پاکستان اور کشمیریوں کے 70 سالہ موقف سے غداری کی ہے۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کا انضمام تو کردیا گیا لیکن اب اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے، قبائل میں نہ پرانا قانون ہے اور نہ نئے قانون کو سمجھا جارہا ہے، مردم شماری میں بھی قبائلیوں کے ساتھ دھاندلی کی گئی۔