آزاد کشمیر الیکشن : پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

171

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی متعدد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں تاہم ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ دوران پولنگ کوٹلی میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان تلخ کلامی کا تبادلہ ہو ا جو ایک خونی تصادم کی شکل اختیار کرگیا،جس کے نتیجے میں2افراد ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں تگڑا مقابلہ تھا، پاک فوج، رینجرز، ایف سی، پی سی، اور پولیس کے 44 ہزار جوان الیکشن ڈیوٹی کے فرائض پر مامو تھے۔