ن لیگ کے امیدوار کا بھارت سے مدد مانگنے کی دھمکی کے بعد وضاحتی بیان

183

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں پولنگ اسٹیشنوں سے ایجنٹوں کو باہر نکالنے پر مسلم لیگ ن کے امیدوار نے بھارت سے مدد لینے کی دھمکی دے دی۔

آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں حلقہ ایل اے 35 جموں 2 (گوجرانوالہ) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اسماعیل گجر نے کیمپ اکھاڑ نے پرمیڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پی ٹی آئی نے دھاندلی کی ہے، اگر انتظامیہ نے بات نہ سنی تو مدد کے لیے بھارت کو پکاریں گے۔

اسماعیل گجر نے بھارت سے مدد مانگنے پر وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میری بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے، میں نے اصل میں تنقید موجودہ حکومت پر کی ہے جنہوں نے الیکشن میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی ہے۔