ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 23 ہزار سے متجاوز

234

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 45 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 16 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 45 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2819 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 4 ہزار 694 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 55 ہزار 720 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 25 ہزار 958 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 64 ہزار 784 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 36 ہزار 184 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 814 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 22 ہزار 786 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 682 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 757 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 939 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 30 ہزار 986 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 627 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 479 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 417 اموات اور 1 لاکھ 34 ہزار 731 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 85 ہزار 519 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2248 ہے۔ اسلام آباد میں 792 اموات ہوچکیں۔ 82 ہزار 479 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 494 جب کہ فعال کیسز کی 1442 ہے۔ صوبے میں 322 اموات ہوچکیں۔ 27 ہزار 730 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 886 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1907 ہے۔ آزاد کشمیر میں 610 اموات ہوچکیں۔ 20 ہزار 369 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 702 جب کہ فعال کیسز 703 ہے۔ گلگت بلتستان میں 122 اموات ہوچکیں۔ 6 ہزار 877 مریض صحت یاب ہوئے۔