چین اور ہمارے درمیان  کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، وزیر خارجہ

194

چینڈ گو: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان ایک تھے اور ایک رہیں گے، کوئی ہمارے درمیان دراڑ نہیں ڈال سکتا،داسو میں دشمن کے بزدلانہ دہشتگرد حملےکی سخت مذمت کرتےہیں۔

چین میں ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یقین ہےکہ ایک ارب 40کروڑ محنتی چینی عوام اپنے اہداف حاصل کرلیں گے،چین کا نقصان پاکستان کا نقصان ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حملے میں چینی باشندوں کے جانی نقصان پر پاکستانی حکومت اور عوام کو انتہائی دکھ ہوا،پاکستان اور چین کے خطے میں یکساں مقاصد ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن کیلئے پاکستان اور چین کا یکساں موقف ہے، ہم افغانستان میں تشدد کی مذمت کرتے ہیں، افغانستان میں پائیدار امن واستحکام کے حامی ہیں۔