سندھ حکومت نے 13سال میں کراچی کو تباہ و برباد کیا، حافظ نعیم

329
جانوروں میں بیماری کے حوالے سے این سی او سی کا اجلاس طلب کیا جائے، حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی 13 سال سے مسلسل سندھ میں حکومت کررہی ہے اور ان برسوں میں اس نے کراچی کو تباہ اور برباد کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی میں ایڈمنسٹریٹر لگاکر کرپشن تو کرتی ہے لیکن کام نہیں کرتی، کراچی میں صفائی ستھرائی کے لیے کو ئی موثر انتظام نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی شہر میں آلائشیں اُٹھانے اور صفائی ستھرائی کرنے میں حکومت اور متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہ کر سکے اور شہریوں کو پریشانی اور اذیت کا سامنا کرنا پڑا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی صرف دعوے اور وعدے کرتی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت سے عوام کو توقعات تھیں کہ وہ کراچی کے لیے کچھ کرے گی مگر اس نے بھی عملاً کچھ نہیں کیا، کراچی کے مسائل بڑھانے میں پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم برابر کی شریک ہیں ۔