حیدرآباد ،عید الاضحیٰ پر بھی بجلی کی عدم فراہمی نے شہریوں کی عید خراب کردی

133

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عید الاضحی پر بھی شہری بجلی سے محروم شدید گرمی حبس اور بجلی کی عدم فراہمی نے عید خراب کردی حیسکو کے ستائے سڑکوں پر نکل آئے لطیف آباد نمبر8 عائشہ پاک کے قریب علاقہ مکینوں کا احتجاج ان کا کہا تھا کہ عائشہ پارک پر لگے ٹرانسفارمر میں سے آئل گررہاہے جبکہ قریب علاقے میں ابھی انتہائی افسوسناک سانحہ ہوچکا ہے لہذا فوری طور پر حیسکو چیف نوٹس لیں اور خود پہنچ کر اپنی نگرانی میں ٹرانسفارمر کا کرائیں ۔لطیف آباد یوسی 61جھنڈے والے بابا کچرا کنڈی کے قریب لگا ٹرانسفارمر 10روز سے خراب ہونے کے سبب علاقہ مکین شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید سے قبل ٹرانسفارنر خراب ہونے کے سبب سب ڈویژن کا عملہ ٹرانسفارمر لے کر گیا تھا اور ٹرانسفارمر پرائیویٹ ورکشاپ پر رکھ کر علاقہ والوں سے مبینہ طور پر بھاری معاوضہ کا مطالبہ کررہے ہیں اور رقم نہ دینے پر ہمارا ٹرانسفارمر نہیں لگایا جارہا علاقہ مکینوں نے مزید کہا کہ عید کا تہوار بھی ہم لوگ شدید گرمی میں اندھیرے میں گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ حیسکو کا عملہ جہاں سے منتھلی پر کنکشن چلارہے ہیں ان گھروں کو دوسری ٹرانسفارمر سے لائٹ لگاگئے ہیں جس کا نوٹس حیسکو چیف کو لینا چاہیے۔ شہر کے مختلف مقامات پر ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شکایات ملی ہیں۔ لطیف آباد نمبر 10 میں وولٹیج کی کمی و زیادتی کے باعث علاقہ مکین قیمتی برقی آلات سے محروم ہوگئے، جبکہ چندہ کول کارنر کے علاقے کا ٹرانسفارمر عید کے تینوں دن خراب رہا۔