الطاف جسکانی قتل کیس کا ملزم اسلم رند ساتھیوں سمیت گرفتار

116

ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) الطاف جسکانی قتل کیس کے مرکزی ملزم اسلم رند کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے پر DIG حیدرآباد کا SSP ٹنڈوالہیار رخسار احمد کھاوڑ،DSP غلام اکبر سموں،DSP سٹی عرفان شاہ اورڈی ایس پی CIA اسلم لانگا سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے شاباش دی اور گرفتاری کو یقینی بنانے پر ٹیم میں شامل جملہ افسران اور جوانوں کے لیے بیسٹ پروفارمنس سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان۔ 8 ماہ قبل ٹنڈوالہیار میں سند ھ تر قی پسند پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین الطاف جسکانی کو قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ ٹنڈوالہیار تھانہ سیکشن اے پر درج کیا گیا تھا اور پولیس مسلسلہ مقد مہ میں نامزد ملزمان کی گر فتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر نامزد ملزمان کو گر فتار کر تے رہے اور سند ھ تر قی پسند پارٹی کی مر کزی قیادت کی جانب سے مسلسل احتجاج بھی جاری تھا اور پولیس پر اپنا دبائو بھی جا ری رکھا جس کے نتیجے میں گزشتہ دنوں ٹنڈوالہیار پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کی الطاف جسکانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اسلم رند سلطان آباد تھانے کی حد میں آم کے باغات میں موجود ہے جس پر ایس ایس پی ٹنڈوالہیار نے ڈی ایس پی سی آئی اے اسلم لانگا کو ٹاکس فورس کا انچارج بنا کر ایس ایچ او سلطان آباد ایس ایچ او ٹنڈوالہیار کی ٹیم نے مشتر کہ طور پر مخبر کی اطلاع پر کارروائی کر نے کے لیے پہنچے تو ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائر نگ شر وع کر دی جس کے بعد پولیس مقابلے کے بعد پو لیس اسلم رند کو اس کے ساتھیوں سمیت گر فتار کر کے تھانہ سلطان آباد پر پولیس مقابلے مقدمہ درج کیا ہے پولیس کو چیلنج کرنے والے ملزم کی گر فتاری پر ڈی آئی جی حیدرآباد نے پولیس کی شاندار کار کر دگی پر الطاف جسکانی قتل کیس کے مرکزی ملزم اسلم رند کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے پر DIG حیدرآباد کا SSP ٹنڈوالہیار رخسار احمد کھاوڑ،DSP غلام اکبر سموں،DSP سٹی عرفان شاہ اورڈی ایس پی CIA اسلم لانگا سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے شاباش دی اور گرفتاری کو یقینی بنانے پر ٹیم میں شامل جملہ افسران اور جوانوں کے لیے بیسٹ پروفارمیس سرٹیفکیٹ بھی دینے کا اعلان۔