ٹنڈوالہیار، عید پر صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث عوام کو شدید پریشانی

55

ٹنڈوالہیار (نمائندہ جسارت) صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث عوام کو شدید پریشانی کاسامنا پڑ رہا ہے، جگہ جگہ کچرے اور آلائشوں کے ڈھیر ہیں رہائشی علاقوں میں قربانی کے بعد چونے کا چھڑکائو اوراسپرے بھی نہیں ہوسکا، گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں شہر میں آلائشوں کے ڈھیر سے بد بو اور تعفن سے لوگوں کا جینا محال ہوگیا ہے شہر میں آلائشوںکے انبار لگے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی نائب صدر سید عبدالغفور شاہ نے عید کے موقع پر میونسپل کمیٹی کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔