کھڈرو، جمڑائو کینال میں 28 سالہ نوجوان ڈوب گیا

147

کھڈرو (نمائندہ جسارت) جمڑائو کینال میں 28 سالہ نوجوان ڈوب گیا، 28 گھنٹے کے بعد لاش بازیاب، ذہنی توازن خراب تھا۔ گزشتہ روز جمڑاوء کینال میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش بازیاب، ڈوبنے والا نوجوان ساجن ولد موہن میگھواڑ گوٹھ ولی محمد کیریو شاہپور چاکر کا رہنے والا تھا، لاش 28 گھنٹے بعد کھڈرو سے 5 کلومیٹر دور پھڑدے کے مقام RD128 سے بہت محنت کے بعد ملی، غوطہ خور گزشتہ روز سے ہی لاش کی تلاش میں تھے۔ ورثاء نے بتایا کہ ڈوبنے والے نوجوان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔ کھڈرو کے مضافاتی گائوں ٹیپو سلطان میں 4 سالہ ایان علی ولد علی حیدر شر اپنے گھر کے سامنے پانی کے تالاب میں ڈوب گیا۔ اچانک لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، گھر کا ماحول سوگوار ہوگیا۔