سکھر، عید پر صفائی کے ناقص انتظامات، آلائشوں کا تعفن

95

سکھر (نمائندہ جسارت) عید کے تینوں دن سکھر انتظامیہ صفائی کے انتظام کرنے میں مکمل ناکام رہی پورا شہر گندے پانی میں ڈوبا رہا، انتظامیہ کہیں بھی نظر نہیں آئی کئی علاقوں میں لوگوں نے عید نماز بھی گندے پانی سے گزرکر ادا کی۔ ان خیالات کااظہار سنی تحریک کے مرکزی رہنما محبوب علی سہتونے عید ملنے کے لیے آنے والے مختلف علاقوں کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی صدر انور کمال بلوچ، شوزاد خرم،.بلال سومرو،دانش قادری،خان محمد مغیری بھی موجود تھے، محبوب سہتو نے کہا کہ شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کے لیے ترستے رہے اور نالیوں کا گندا پانی گھروں میں تالاب بناکھڑا رہاگندگی کے ڈھیر لگے رہے عید کے تینوں دن الائشیں ،کچرہ نہیں اٹھایا جاسکا ،صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے تعفن نے شہریوں اور نمازیوں کا جینادوبھر کردیا ،تاریخ کے بدترین انتظام دیکھنے کو ملے ایسا لگ رہاتھا کہ ایڈمنسٹریٹرکے احکامات ماننے والا کوئی نہ تھا یا کرسی کی رسہ کشی کی وجہ سے شہری اذیت جھیلتے رہے انتھائی ناقص انتظامات دیکھ کر یقین ہوگیاکہ گزشتہ ادوار میں سابق میئر سکھر نے مستقل بنیادوں پر شہرکی بہتری کیلیے کوئی کام نہیں کیا جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، دو گھنٹے کی بارش نے انتظامیہ اور وزیر بلدیات کو ٹھیکیداروں کی کارکردگی کا اصل چہرہ دکھادیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بارشوں میں ہونے والے حادثات اور ہلاکتوں پر عدالت نوٹس لے۔