سکھر، عید کی شب طوفانی بارش، متعدد مقامات پر بجلی کے پول گر گئے، سیپکو عملہ غائب

82

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھرو گردونواح میں عید کی شب طوفانی بارش کے بعد سیپکو بجلی بحالی میں ناکام ، بارش کے باعث شہر کے اہم مقامات پر بجلی کے پول گرگئے۔ وسپور محلہ، بکھر چوک، شالیمار، جنات بلڈنگ، مینارہ روڈ، بندر روڈ میں تاحال بجلی کی بحالی ممکن نہ ہوسکی، بارش کے بعد شہر کے کئی مقامات پر بجلی کے پول گرگئے۔ عوامی حلقوں کی شکایات کے مطابق سیپکو عملہ غائب رہا، گیارہ ہزار کے پول سڑکوں کو گرے پڑے ہیں جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ بلدیہ سکھر کئی علاقوں میں گرے ہوئے درخت بھی اٹھانے میں ناکام ہے۔ ٹریفک اور عوام کی آمد و رفت شدید متاثر ہورہی ہے۔