لطیف آباد نمبر 8 میں ٹرانسفارمر سے جھلسنے والوں کی وفات پر عمران خانزادہ کی تعزیت

84

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) خانزادہ راجپوت برادری پاکستان کے مرکزی رہنما عمران خانزادہ لطیف آباد نمبر 8میں ٹرانسفارمر سے جھلسنے والے عام شہریوں کی شہادت پر لواحقین سے گہرے دکھ رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے شہریوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں مرکزی رہنما عمران خانزادہ نے حیسکو کے نااہل افسران کیخلاف جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ حیسکو کی ناقص کارکردگی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ ٹرانسفارمر کی مرمت کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں۔ ہم سانحہ میں شہید سوگوار اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمی ہونے والے شہریوں کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ وفاقی حکومت سے شہید اور زخمی ہونے والوں کی مالی معاون اور ان کے اہلخانہ کے ایک فرد کو واپڈا میں سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔