صرافہ برادری کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں گے، شبیر بھٹو

69

ڈگری (نمائندہ جسارت) آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے انتخابات گزشتہ روز مقامی ہال میں منعقد ہوئے جس میں متفقہ طور پر آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا اور سپریم کونسل تشکیل دی گئی اجلاس میں سندھ بھر سے صرافہ برادری نے شرکت کی۔ انتخابات کے مطابق آل سندھ جوئیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین غلام شبیر بھٹو، ڈپٹی چیئرمین کنور محمد جمیل، صدر حاجی ہارون چاند، سینئر نائب صدر حاجی محمد حنیف میمن، نائب صدر حاجی رحمت اللہ، نائب صدر منیر حسین کھوکھر، نائب صدر اشوک کمار، جنرل سیکرٹری الحاج فضل الرحمن، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد الیاس، ڈپٹی جنرل سیکرٹری بشیر احمد سموں، ڈپٹی جنرل سیکرٹری تھاور داس، جوائنٹ سیکرٹری سید اشفاق علی، جوائنٹ سیکرٹری محمد سعید اعوان، سیکرٹری مالیات حاجی محمد اسحاق اور سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار علی راجپوت منتخب ہوئے جبکہ سپریم کونسل چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن (سکھر) ڈپٹی چیئرمین شکیل احمد شیخ (حیدرآباد) جبکہ اراکین میں حنیف چاند (کراچی) محمد اسلم بھاٹی(ٹنڈوالہیار) چاند شیخ (میرپور خاص) جمال دین لکھن (جیکب آباد) فقیر غلام علی قلندری (لاڑکانہ) شاہنواز(بدین) ساجد علی نوشاد (ڈگری) کو منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر نو منتخب عہدیدران کا کہنا تھا کہ صرافہ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھنے کے ساتھ اجتماعی مسائل کو حل کرنے میں ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر نو منتخب عہدیدران کو شرکاء نے مبارکباد پیش کی۔