سکھر پولیس کی بہترین کارروائی، ایک ماہ قبل چھینی گئی کاربہاولپور سے برآمد

74

سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر پولیس تھانہ تماچانی کی بہترین کارروائی، ایک ماہ قبل تھانہ تماچانی کی حدود سے چھینی گئی کاربہاولپور سے برآمد، برآمد شدہ کار قانونی کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کی جائے گی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل تماچانی کی حدود انڈس ہائی وے سے مدعی نصراللہ کھوسو سے نامعلوم ملزمان ہنڈا ویزل کار چھین کر فرار ہوگئے تھے، واقعہ کا مقدمہ بھی تھانہ تماچانی میں مالک مدعیت میں درج کیا گیا تھا ۔ پولیس پارٹی کی مؤثر حکمت عملی اور مخفی اطلاع پر بہاولپور کے علاقے میں کارروائی کرکے چھینی گئی کار برآمد کرلی گئی۔ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی جانب سے پولیس پارٹی کیلیے شاباشی کا پیغام دیا گیا ہے ۔