مانسہرہ ،عید کے دوران 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

173

شنکیاری (این این آئی) ضلع مانسہرہ کے مختلف علاقوں میں عید کے دوران 2 خواتین سمیت 6 افراد مختلف واقعات کی بھینٹ چڑھ گئے، پسند کی شادی والاجوڑا غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ تھانہ سٹی مانسہرہ کے علاقے سانڈے سر بیڑ میں چند ھی روز قبل پسند کی شادی والے جوڑے کو مبینہ طور پر لڑکے کے والد نے صلح کرانے کے بہانے گھر بلا کر دیگر افراد کی مدد سے پھندا لگاکر قتل کردیا۔پولیس نے6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا، وادی کاغان میں لاہور سے سیاحت کی غرض سے آنے والوں کی گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری، حادثے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 دیگر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دی گئی۔ چٹہ بٹہ کے علاقے میں 16 سالہ نوجوان پانی کے تالاب میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا۔ امدادی کارکنوں نے لاش پانی سے نکال کر لواحقین کے حوالے کردی۔ وادی کاغان میں ملکنڈی کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ایک 24 سالہ نوجوان راہگیر کو ٹکر مار دی جس سے وہ دریائے کنہار میں گرنے کے بعد پانی کے تیز بہائو کی نظر ہوگیا۔ امدادی کارکنوں نے اسکی تلاش شروع کردی۔