ٹنڈو آدم، شہید بینظیر بھٹو اوور ہیڈ برج کی بجلی منقطع

93

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم میں شہید بینظیر بھٹو اوور ہیڈ برج پر حیسکو اہلکاروں نے کنڈا کنکشن کا جواز بنا کر بجلی منقطع کردی اوور ہیڈ برج پر اندھیرا ہی اندھیرا۔ ٹنڈوآدم میں شہید بینظیر بھٹو اوور ہیڈ برج پر مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کی جانب سے روشنی کے لیے لگائی گئی فوک لائٹس کو حیسکو اہلکاروں نے کنڈا کنکشن کا جواز بنا کر بجلی منقطع کردی جسکے باعث گذشتہ ہفتے سے ریلوے اوور ہیڈ برج پر اندھیرا ہی اندھیرا چھایا ہوا ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ڈی او سب ڈویژن ون عبدالحلیم نے بتایا کہ اعلیٰ حکام کے حکم پر کنڈا کنکشن کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، ریلوے پل سمیت 15 مقامات سے کنڈا کنکشن کاٹے گئے ہیں واضح رہے کہ 40 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ریلوے اوور ہیڈ برج پر روشنی کے لیے بجلی کی فراہمی کے لیے کوئی انتظام نہیں کیا گیا جس کے باعث آئے روز اس پل پر لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن گئی ہیں ٹنڈوآدم کے سیاسی و سماجی حلقوں نے حیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چار بلبوں کو بند کرکے کوئی بڑا کارنامہ انجام نہیں دیا شہر بھر میں ڈائریکٹ اے سی کنکشن اور کنڈا کنکشن ختم کیے جائیں شہر میں جگہ جگہ کنڈا کنکشنوں کی بھر مار مگر وہ شاید انہیں مبینہ طور پر نظر نہیں آتے۔