صحت مرکز جھڈو میں ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ تعینات کیا جائے، ڈی جی ہیلتھ

100

جھڈو (نمائندہ جسارت) خودکشی کرنے والی شادی شدہ غیر مسلم خاتون کی لاش کامرکز صحت جھڈو میں عملے کی کمی کے باعث 20گھنٹے بعد پوسٹ ماٹم ہونے کی اطلاعات کا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے سختی سے نوٹس لیا اور فوری طور دورکنی تفتیشی ٹیم مرکز صحت جھڈو روانہ کی، تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر یوسف اور سول سرجن عمر کوٹ ڈاکٹر محمد اعظم نے آج مرکز صحت جھڈو میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پدما سریش، آئی ایچ ایس کے ڈسٹرکٹ منیجر ڈاکٹر علی محمد اور طبی عملے سے ملاقات کی اور ان کے بیانات قلمبند کیے،تفتیشی ٹیم نیخاتون کے بر وقت پوسٹ ماٹم نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا تفتیشی ٹیم کو بتایا گیاکہ جھڈو میں ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرزکی 18اسامیاں عرصہ دراز سے خالی ہیں 20ڈاکٹرز کی جگہ صرف ایک لیڈی ڈاکٹر اور ایک مرد ڈاکٹرڈیوٹیوں پر فائز ہیں،طبی عملے اور سہولیات کی قلت کے باعث آئے روز اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں، مرکز صحت جھڈو میں فوری طور پر خالی اسامیوں پر ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ تعینات کیا جائے۔