آزاد کشمیر الیکشن: فوج کا پولنگ عمل سے کوئی تعلق نہیں ، فرحت میر

117

اسلام آباد ( آن لائن) رکن آزاد کشمیر الیکشن کمیشن فرحت علی میر نے کہا ہے کہ آنے والے ریاستی انتخابات میں زاید المیعاد شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔ پاک فوج کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں سیکورٹی کے لیے تعینات ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کرانے کےلیے تمام سیاسی جماعتوں نے پاک فوج کو بلانے کا مطالبہ کیا ہے، آزاد کشمیر الیکشن میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی ہے، فوج کا پولنگ پراسیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فوج کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر پولنگ اسٹیشن کے قریب رہے گی۔ پاک فوج کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں سکیورٹی کے لیے تعینات ہوگی۔ رکن آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے کہا کہ شناختی کارڈ کے بغیر کوئی بھی ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے گا، تاہم اگر کسی کا آئی ڈی کارڈ ایکسپائرڈ ہوا بھی ہو تو وہ ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔ فرحت علی میر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے ووٹر چاروں صوبوں میں موجود ہیں۔ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنایا گیا ہے۔ شفاف انتخابات کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ہر جگہ سیکورٹی سخت ہوگی۔