برطانیہ کا دنیا کے 5 بدعنوان ترین افراد پر پابندی لگانے کا اعلان

239

لندن (صباح نیوز) برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے عالمی سطح پر بدعنوانی روکنے کیلیے 5 افراد پر پابندی عاید کردی ہے۔ لندن سے برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق پابندی کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق اکواٹوریل گنی، زمبابوے، وینزویلا اور عراق سے ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق ترقی پذیر ممالک کو وسائل سے محروم کرنے والوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ 5 میں سے ایک شخص نے محل بنانے، پرائیویٹ جیٹس اور مائیکل جیکسن کے دستانوں پر 275,000 ڈالر اڑائے۔ جبکہ کرپشن میں ملوث ایک اور شخص نے وینزویلا میں پبلک فوڈ پروگرام کا استحصال کیا۔