پشاور ،عید پر گوشت خوری کا انجام 7 ہزار افراد اسپتال پہنچ گئے

118

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عید پر گوشت خوری کا انجام۔7 ہزار افراد اسپتال پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں عیدالاضحی پر گوشت زیادہ کھانے پر معدے اورپیٹ درد شکایت کے باعث 7 ہزار سے زائد مریض اسپتال لائے گئے۔لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیادہ گوشت کھانے سے متاثرہ2 ہزار500 مریض لائے گئے۔خیبر ٹیچنگ اسپتال میں پیٹ درد شکایت پر 4500 مریض لائے گئے جن میں سے 331 مریضوں کو داخل بھی کیا گیا۔حکام کے مطابق بیشتر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔