گالی ‘گولی والے سیاست دان کشمیریوں سے سودے بازی کررہے ہیں‘عظمیٰ بخاری

156

لاہور (نمائندہ جسارت) ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گالی اور گولی کی سیاست کرنے والے کشمیریوں سے سودے بازی کر رہے ہیں، گندی پارٹی ہر جگہ اپنی گندی روایات پھیلا رہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل میںکیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو آزاد کشمیر میں بھی لوٹے اور اے ٹی ایم مل گئی ہیں۔کپتان جس کے پاس پیسہ دیکھتے ہیں اس کے پیچھے دوڑ لگادیتے ہیں، جلسوں میں سرکاری ملازمین کے ٹرک بھرکے لائے جاتے ہیں۔پھر بھی شرمندگی ان کا مقدر ہے۔وزیراعظم کے جلسوں میں ہجوم شو کرنے کے لیے اسٹیج2 سو فٹ بڑا بنایا جاتا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کشمیریوں نے ٹھگ آف انسٹیٹیوٹ کے خیالی پلائو اور اعلانات کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔پنجاب کے عوام کا پیسہ بھی آزاد کشمیر الیکشن کے لیے استعمال ہو رہا ہے،ظل تباہی ذاتیات کی سیاست سے کشمیریوں کے دل لبھانے کی کوشش کررہی ہے۔عمران خان کے ترجمان اپنی روٹیاں حلال کرنے کے لیے کیچڑ اچھالنے میں لگے ہیں ۔