؎ایوان صدر کی شکایت پر فیصل مسجد سیل‘ انتظامیہ پر جرمانہ

137

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ایوان صدر کی جانب سے شکایت پر فیصل مسجد اسلام آباد سیل کر دی گئی جب کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے مسجد انتظامیہ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں واقع ملک کی مشہور ترین فیصل مسجد کو جمعہ کے روز سیل کر دیا گیا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کے روز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے نہ صرف فیصل مسجد کو سیل کر دیا بلکہ مسجد انتظامیہ پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا۔اس سے قبل صدر عارف علوی نے عید الاضحی کے موقع پر فیصل مسجد، اسلام آباد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے معاملے پر سیکرٹری وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا گیا، وزارت صحت اور مذہبی امور کو بھی نقول ارسال کی گئیں۔