دریجی سندھ نہیں، بلوچستان کا حصہ ہے‘ جام کمال خان

144

اوتھل (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان نے کہا ہے کہدریجی سندھ نہیں، بلوچستان کا حصہ ہے‘ جن کے پاس سہولت نہیں وہی ناراض ہیں اور ان کی ناراضگی تب ختم ہوگی جب ان کے پاس سہولیات میسر ہوںگی‘ اب نعرے لگا کر لوگوں کو ورغلایا نہیں جاسکتا‘ اب لوگ حقیقت میں ترقی چاہتے ہیں‘ تنگ نظریے کی سیاست نے صوبے کا نقصان کیا ہے‘ اب حالات بدل رہے ہیں اور معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں‘ دریجی بھی لسبیلہ کا ہی حصہ ہے‘ سندھ کا حصہ نہیں ہے‘دریجی کو ایک بند علاقہ بنادیا گیا ہے‘ مائنز بند کرکے کچھ نہیں حاصل کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کنراج عمر گوٹھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔