عوام کی مدد سے فلاحی کاموں کا دائرہ وسیع کرینگے‘ میاں اسلم

87

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر میاں محمد اسلم، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا ور جماعت اسلامی کے گروپ لیڈر این اے 53 محمد کاشف چودھری اور این اے 52عبد العزیز نے عیدالفطر کے روز اسلام آباد کے 13 مقامات پر قائم اجتماعی قربانی کے بڑے مراکز کا دورہ کیا اور قربانی کی مہم میں حصہ لینے والے کارکنان و الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی دی۔ اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور عوام کا بھی اس پر بھرپور اعتمادرہا ہے۔ لہٰذا اس کے فلاحی کاموں کو مزید وسعت دینے کے لیے عوام ہماراساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے اجتماعی قربانی کے مراکز کے ذریعے شہریوں کو پہنچائی جانے والی سہولت میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور عوام کی بڑی تعداد کا رجوع الخدمت اور جماعت اسلامی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ علاوہ ازیں الخدمت کے تحت مہم چرم قربانی کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے اور عوام پورے اعتماد اور یقین کے ساتھ قربانی کے جانوروں کی کھالیں الخدمت کو دیتے ہیں کہ ان کی دی گئی کھال درست مصرف میں استعمال ہوگی۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا جماعت اسلامی کے تمام کارکنان اور ذمہ داران عید الاضحی کے تینوں دن اپنی دیگر مصروفیات ترک کر کے رضا کارانہ طور پر مہم چرم قربانی کا حصہ بنتے ہیں اور اسی طرح اجتماعی قربانی کے عمل میں بھی جماعت اسلامی کے کارکنان اور ذمہ داران رضاکارانہ طور پر شریک ہوتے ہیں اور شہریوں کو قربانی کے فریضے کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔