برطانیہ کی پیسہ لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی خوش آئند ہے، شہباز گل

188

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ نے غریب ملکوں کا پیسہ لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا، پہلے مرحلے میں 5 ایسے افراد کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف جیسے عناصر ملکی پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں، ایسے کرپٹ عناصر پاکستان سمیت بے شمار ممالک میں غربت اور پسماندگی کی اصل وجہ ہیں۔ عمران خان کئی انٹرنیشنل فورمز پر یہ مسئلہ اٹھا چکے ہیں کہ ایسے کرپٹ لوگ ہی ان ممالک میں غربت کی اصل وجہ ہیں، ان کرپٹ لوگوں نے آخر اپنے انجام کو پہنچنا ہے، پاناما جیسے اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد خود برطانیہ میں عوام کا ایسے کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کے لیے شدید دباؤ ہے۔