قرضوں کا بوجھ کمزور معیشت کے خاتمے کا باعث ہے‘منیر اکرم

150

نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ اکنامک اینڈ سوشل کونسل (ای سی او ایس او سی) کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے‘ ہمارے اتفاق رائے کے باوجود ترقی پذیر دنیا کو وبائی امراض کی وجہ سے پیدا ہونے والی کساد بازاری اور معاشی بدحالی سے نجات کے لیے درکار فنانسنگ ابھی تک نہیں مل پائی ہے‘ قرضوں کا بوجھ کمزور معیشت کے خاتمے کا باعث ہے‘ ویکسین اتحاد، وسیع تر مراعاتی فنڈز ایس ڈی آر بنانے اور دوبارہ تنسیخ کے وعدوں کو ہنگامی بنیاد پر پورا کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو ایک بیان میںکیا۔