ایکواڈور: جیلوں میں ہنگامہ 22 افراد ہلاک‘ 35 زخمی

61
ایکواڈور: جیل میں گروہوں کے درمیان تصادم کے باعث فوج طلب کی گئی ہے

کیٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک ایکواڈور کی 2جیلوں میں قیدیوں کے درمیان فسادات کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق گائیکویل اور کوٹوپیکسی شہروں کے قید خانوں میں جرائم پیشہ گروہوں کی قیادت کے حوالے سے ہنگامے شروع ہوئے۔ مقامی پولیس نے بڑی مشکل سے بپھرے ہوئے قیدیوںپر قابو پایا۔