اولمپکس 2032 کی میزبانی برسبن کے سپرد

113

لندن (عاصم قادری ) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے ٹوکیو میں ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے دارالحکومت برسبین BRISBANE میں 2032 اولمپک مقابلوں کے انعقاد کے لیے منتخب ہونے کا سرکاری سطح پر اعلان کردیا۔ اجلاس میں 80 وفود کے 72 ارکان نے حمایت میں جبکے 5 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیے۔ 3 ارکان غیر حاضر رہے۔ اس موقع پر آسٹریلیا کا ایک وفد بھی اجلاس میں شریک ہوا۔ اس وفد میں آسٹریلیا کی وزیراعظم ANNASTACIA PALASZOZUK، برسبین کے لارڈ میئر APRIAN SHINNER، وفاقی وزیر برائے کیسل RICHARD COLBECK اور آسٹریلین اولمپک کمیٹی کے صدر JOHN COATES موجود تھے۔ JOHN COATOS نے 2032 اولمپکس کے معاہدہ پر دستخط کیے۔ امریکا کے بعد آسٹریلیا دوسرا ملک ہے جہاں 3 شہروں کو اولمپک مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا اس سے قبل میلبورن اولمپک (1956) اور سڈنی اولمپک (2000) میں منعقد ہوئے تھے۔ 2032 برسبین اولمپک مقابلے 23 جولائی تا 8 اگست منعقد ہوں گے۔