۔1992میں پاکستان ہاکی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا

190

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے آخری مرتبہ 1992 میں بارسلونا اولمپکس میں ہاکی کے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد 6 اولمپکس اور 29 سال میں پاکستان کے حصے میں کوئی تمغہ نہ آسکا ۔ اولمپکس کی تاریخ پر طائرانہ نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان بننے کے تقریبا ایک سال بعد 1948 میں لندن میں اولمپکس ہوئے۔ نیا ملک تھا، حالات ٹھیک نہیں تھے، اس لیے کوئی تمغہ نہیں ملا۔ اس کے بعد اگلی مرتبہ ہیلسنکی میں بھی یہی حال رہا، البتہ 1956 میں میلبورن اولپکس میں پاکستان ہاکی کے فائنل تک پہنچ گیا لیکن یہ میچ روایتی حریف بھارت سے شکست کھاکر چاندی کا تمغہ حاصل کیا جو پاکستان کا پہلا اولمپکس تمغہ تھا۔اگلے اولمپکس جو 1960 میں اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہوئے ، پاکستان نے ہاکی کے ایونٹ میں بھارت کو فائنل میں شکست دے کر بدلہ چکایا اور پہلی مرتبہ سونے کا تمغہ بھی حاصل کیا۔