دورہ ویسٹ انڈیز، پہلا میچ 27جولائی کو کھیلا جائیگا

148

بارباڈوس (جسارت نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی -20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 27 جولائی کو برج ٹائون ، بارباڈوس کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم سیریز کے ابتدائی دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز27 اور 28 جولائی کو کینسنگٹن اوول ، برج ٹان میں کھیلے گی۔ پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرا میچ 31 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا،چوتھا میچ یکم اگست جبکہ پانچواں اور آخری میچ 3 اگست کو گیانا میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس دوران قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس پہنچیں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دونوں ٹیسٹ میچز جمیکا میں کھیلے جائیں گے۔