قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

144

 

نہ ٹھنڈک پہنچانے والا اور نہ آگ کی لپٹ سے بچانے والا۔ وہ آگ محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکے گی۔ (جو اچھلتی ہوئی یوں محسوس ہوں گی) گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں۔ تباہی ہے اْس روز جھٹلانے والوں کے لیے۔ یہ وہ دن ہے جس میں وہ نہ کچھ بولیں گے۔ اور نہ اْنہیں موقع دیا جائے گا کہ کوئی عذر پیش کریں۔ تباہی ہے اْس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔ یہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور تم سے پہلے گزرے ہوئے لوگوں کو جمع کر دیا ہے۔(سورۃ المرسلات:31تا38)

سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس کی عصر کی نماز جاتی رہی گویا اس کے اہل و عیال تباہ ہو گئے اور اس کا مال لٹ گیا۔ ابوداؤد رحمہ اللہ تعالی علیہ کہ عبیداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اتر کہا ہے اور اس میں ایوب پر اختلاف ہے اور زہری نے سالم سے، انہوں نے اپنے والد سے اور ان کو والد نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وتر نقل کیا ہے۔ (سنن ابو دائود)